پشاور(بیورو رپورٹ )نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی حلف برداری کے بعد وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ سے ان کے دفتر میں صوبائی حکومت کے اعلٰی حکام نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے امور سے متعلق مختصر بریفنگ دی گئی۔