لاہور(نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کمالیہ میں بارش کی وجہ چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جاں بحق افراد کی مغفرت کے لئے دعا کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں زیادہ بارشوں کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔