لاہور( نمائندہ خصوصی )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دکانوں کے سامنے سامان رکھنے کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیا ہے اور سامان ہٹانے کیلئے انتظامیہ کو ایک ماہ کی مہلت دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ راستوں، بازاروں میں ٹریفک بندش اور رکاوٹوں کو دور کیا جائے اوردکاندار سامان اپنی دکانوں کی حدوں میں رکھیں۔شہریوں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف سے شکایت کی کہ دکانداروں نے سامان باہر رکھا ہوا ہے، ٹھیلے اور ریڑھی والوں کے تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت شدید مشکلات ہیں۔تجاوزات کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یقینی بنائیں کہ ریڑھی بان متعین جگہوں پر ٹھیلے لگائیں تاکہ شہریوں کے ساتھ دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو تکلیف نہ ہو۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ایک ماہ میں شہریوں کی شکایات کے ازالہ کرنے کی ہدایت تاکہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آسانی کویقینی بنا یا جائے۔