لاہور( بیورو رپورٹ) سیکرٹری صحت علی جان نے کہا ہے کہ ملتان سمیت صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ضروری ادویات میسرہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں ادویات کے بحران کی خبر غلط اور گمراہ کن ہے۔ ادویات کے لئے بجٹ اور سٹاک موجود ہیں، کمی کا پراپیگنڈہ درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری اسپتالوں کی ایمر جنسی میں مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔