اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی ہفتہ 2 مارچ دن 2 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل ہی سہ پہر 3 بجے تک عمل میں لائی جائے گی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے ہوگا۔