کوئٹہ(نمائندہ خصوصی )بلوچستان نگراں وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔نگراں صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ گوادر کو حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد تشویشناک صورتحال کے باعث آفت زدہ قرار دیا گیا۔جان اچکزئی کا مزید کہنا ہے کہ گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کے حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔
گوادر اور گردو نواح میں بارش اور ژالہ باری سے حفاظتی بند ٹوٹ گئے، برساتی پانی گوادر شہر کی طرف بڑھنے کا خدشہ ہے۔ بارش کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔