راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاک فوج 44 ڈویژن بشمول ایف سی کاعملہ جیوانی، گوادر، اور سربندر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ہمراہ امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں- سیلاب متاثرین کو بنیادی صحت کی سہولت فراہم کر نے کے لئے پاک فوج کی ڈاکٹروں کی ٹیم نے گوادر، سربندر، جیوانی کےمختلف علاقوں میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ کل 1200 مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کیں۔پاک فوج کی آفسر کی فیملیز بھی موجودہ صورت حال میں سابت کدم ۔ سربندر میں میڈیکل کیمپ آج بھی قائم کیا گیاانتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو جلد از جلد فعال کرنے اور علاقے کی دیگر متاثرہ شاہراہوں اور راستوں کی بحالی کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پرجاری ہے۔پانی نکالنے کا عمل تاحال جاری ہے -گوادر، سربندر اور جیوانی میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں44 ڈیویژن نے اب تک 20 ٹن راشن گوادر کے 980 خاندانوں میں تقسیم کیا ہے – یہ راشن ہر خاندان کے 15روز کی ضرورت کے لیے کافی ہے قبل ازیں330 افراد اور 90کشتیاں جیوانی میں محفوظ مقام پر منتقل کی گئیں ہیں جبکہ 33 فیملیز کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا.سول انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے 32 واٹر پمپ سربندر، گوادر میں موجود ہیں