کراچی(نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کے اجلاس کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی ترجمان اشرف میمن نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود قومی اسمبلی کے اجلاس کو خوش آئیند قرار دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ مختلف رکاوٹوں کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیااور حلف برداری کی تقریب ہوئ انھوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت ایک بیمار ذہن کا آدمی ہے اجلاس کی سمری کو مسترد کر کہ اس نےاپنی زہنی بیماری کو واضح کیا ہے اسپیکر کے اجلاس بلانے پر جلدی میں سمری پر دستخط کر کہ اپنی خفت مٹانے کی کوشش کی ہے یہ اجلاس اس زہنی مریض کے منہ پر ایک جوتا ہے جو اسے یاد رہے گا ناموس صحابہ رضہ واھلبیت کا بل بھی اسی زہنی مریض نے واپس کیا تھا پی ٹی آئی جب تک ایرانی فنڈڈ پارٹی کے ساتھ اتحاد کو واضح نہیں کرے گی ہمارہ اصولی موقف بھی سامنے ہے فوج کے خلاف عوام کی زہن سازی ملک دشمنی ہے جس کو بیرونی فنڈڈ ایجنڈہ سمجھتے ہیں اور اس کی مخالفت کرتے رہیں گے انھوں نے مزید کہا کہ فلسطین پر ہم نے انسانیت کا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ایک کروڑ دستخط کروا کر ہم یہ مقدمہ عالمی عدالت لے جائیں گے سوشل میڈیا اور گلی گلی ہم دستخط کر واکر یہ مقدمہ پاکستان کی عوام کی طرف سے لڑیں گے اور انشاء اللہ فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے