کراچی(کرائم رپورٹر )آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے ریپڈ ریسپانس فورس (RRF) نیول بیس کا دورہ کیا۔اس موقع پر وہ یادگار شہداء پر گئے پھول چڑھائے,فاتحہ خوانی کی اور شہڈائے پولیس کے درجات بلندی کے لیئے دعا کی۔آئی جی سندھ کی آمد پر کمانڈنٹ آر آر ایف ایس ایس پی علی رضا نے انکا استقبال کیا اور یونٹ ہٰذا میں قائم مختلف شعبوں میں جاری امور و اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی سندھ نے آر آر ایف کی مجموعی زمہ داریوں کو محکمہ پولیس سندھ کے لیئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے بیس سے وابستہ پولیس افسران کے نظم و ضبط اور ڈسپلن کو لائق ستائش و تعریف قرار دیتے ہوئے سراہا۔