کراچی(نمائندہ خصوصی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) سیکرٹریٹ میں کراچی سے پشاور وائٹ آئل پائپ لائن(White Oil Pipeline)منصوبے کے لیے سٹیک ہولڈرز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئےگئےاس فلیگ شپ پروجیکٹ ک فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن(FWO) کر رہا ہے جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم(ISGS) اس کے اہم سٹیک ہولڈرز قہیں 427 کلومیٹر طویل یہ پائپ لائن ماچیکے(سندھ)،تھلیان(پنجاب) اور تاروجبہ (خیبرپختونخوا) سے گزرے گی اس منصوبے کی تعمیرسے تیل کی ہموار سپلائی یقینی ہوگی اور لاگت میں کمی آئے گی جس سے قومی خزانے میں اربوں روپے کی بچت ہوگی وائٹ آئل پائپ لائن کا مقصد پٹرولیم مصنوعات کی موثر سپلائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملاوٹ کی روک تھام اور حفاظت میں اضافہ کرنا ہےوائٹ آئل اشیاء خورد و نوش کے علاوہ دیگر کمرشل مصنوعات کو بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے.پائپ لائن منصوبہ پٹرولیم ڈویژن اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے عزم کا ثبوت ہے