کوئٹہ( نمائندہ خصوصی )کوئٹہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر پاکستان مُسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والےکیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی نامزد جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جیالی غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی نامزد ہو گئےاطلاعات کے مطابق کل دوپہر 12بجے تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں, ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے بھی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی اُمیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے