اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہےکہ حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کرے گی۔پارلیمنٹ آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ خواہش ہے ہر اسمبلی اور ہر سینیٹ اپنی مدت پوری کرے، خواہش ہے ہر وزیراعظم اپنی مدت پوری کرے۔انہوں نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں، حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کرے گی کیونکہ معیشت سے سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں، حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی تو سب ٹھیک ہوگا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام مسائل جڑے ہوئے ہیں، امید ہے سارے حل ہوں گے اور سیاسی عدم استحکام کی کوئی بات نہیں ، انشاءاللہ سیاسی و معاشی استحکام آئے گا۔