کراچی(کرائم رپورٹر )آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیرصدارت سندھ میں امن وامان کی موجودہ صورتحال اور پولیس اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت ڈی آئی جی سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ، زونل نے بالمشافہ جبکہ دیگر تمام پولیس رینجز کے ڈی آئی جیز زریعہ ویڈیولنک شریک ہوئے۔اجلاس نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے صوبے میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے دیئے جانے والے احکامات کی روشنی و عمل درآمد کویقینی بنانے کے حوالے منعقد کیا گیا۔متذکرہ اجلاس کے تحت ہونیوالے فیصلوں اور رہنما ہدایات پر عمل درآمدی امور واقدامات طے کیئے گئے۔ وزیراعلی سندھ کی واضح ہدایات ہیں کہ اسٹریٹ کرائم اور کچے کے علاقوں میں جرائم کے خلاف ٹھوس اقدامات کیئ جائیں۔تمام متعلقہ افسران اپنے اپنے پولیس اسٹیشنوں کی نفری میں اضافہ کریں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام افسران سڑکوں،بازاروں اور علاقوں میں گشت کا دورانیہ فی الفور بڑھادیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ لوگوں میں تحفظ کے احساس کو مزید تقویت دی جائے۔آئی جی سندھ• لوگوں کو اس بات کا یقین دلایا جائے کہ پولیس انکی محافظ اور خیرخواہ ہے۔انکی تمام ترامیدیں و توجہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر سے وابستہ اور مرکوز ہیں۔رفعت مختار راجہ نےکہا کہ فلیش اور پولیس لائٹس کی فروخت اوراستعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔آئی جی سندھ نےہدایات کی ہیں کہ پولیس پیٹرولنگ گاڑی کے علاوہ کسی بھی گاڑی پر فلیش لائٹس لگانے کی اجازت نہیں ہے۔آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ سندھ کی تمام ہائی ویز کو مسافروں, مال بردار گاڑیوں کے لیئے انتہائی محفوظ بنایا جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیسنگ اقدامات بشمول پیٹرولنگ, اسنیپ چیکنگ,ناکہ بندی اور سرچنگ جیسے امور کا از سر نوجائزہ لیا جائے۔آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ, اسلحہ کی نمائش سمیت اسلحہ کی غیر قانونی خریدو فروخت کے ضمن میں ڈسٹرکٹس اور تھانوں کی سطح پر منظم ایکشن لیا جائے۔آئی جی سندھ نے کہااس فعل میں ملوث عناصر, گروہوں اور انکے سرپرستوں کو بھی قانون کی گرفت میں لانیکے لیئے بھرپور اقدامات کیئے جائیں۔رفعت مختار راجہ• منظم جرائم کے خلاف اقدامات میں کسی عذز اور پس و پیش یا دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے۔