کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)تین فروری کو بارش کے دوران نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے شہری کی اہلیہ نے کے ایم سی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔فخرعالم کی اہلیہ نے سینئرسول جج غربی کی عدالت میں تین کروڑ اکہتر لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا، درخواست گزار کا کہنا ہے کے ایم سی کی نااہلی اوربارش کاپانی نہ نکالنے کے باعث فخرعالم جاں بحق ہوا