اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو جعلی پلوامہ ڈرامہ پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔14 فروری 2019 کو نریندر مودی سرکار نے منصوبہ بندی کے تحت جعلی پلوامہ ڈرامہ رچایا۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارت نے خود اپنے 40 فوجی مروائے اور واقعے کا حسبِ روایت الزام پاکستان پر لگا دیا۔26 فروری 2019ء کو بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔بھارتی طیارے بالاکوٹ کے گاؤں جابہ کے قریب بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔بھارت نے حسب عادت جھوٹا دعویٰ کیا کہ دہشت گردوں کا ٹریننگ کیمپ تباہ کردیا، جھوٹے دعوے سے بھارت کو عالمی سطح پر سبکی اٹھانا پڑی۔پاکستان نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا بھانڈا پھوڑا اور بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی فوج نے ہڑبونگ میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر تباہ کردیا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور مختصر فضائی جھڑپ میں بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور ایک پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کیا۔27 فروری کا دن باور کرواتا ہے کہ وطن کے دفاع کےلیے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے۔