اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بزدار ٹو قرار دے دیا جس پر مسلم لیگ (ن) نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔مریم نواز کی ایک ویڈیو گذشتہ روز وائرل ہوئی تھی جس میں بظاہر وہ عظمیٰ کاردار کا ہاتھ جھٹکتے دکھائی دیتی ہیں۔فیصل واوڈا نے اس وائرل وڈیو پر کے حوالے سے کہا کہ ’بزدار ٹو‘ کی اکڑ تو ایسی ہے جیسے پاکستان میں ڈالر 200 ، پٹرول 150 اور روٹی 10 روپے کی ہو ۔انہوں نے کہا کہ یہ بزدار ٹو صرف 98 ووٹوں سے جیتی ہے۔ ڈبے کھول دیے تو پنجاب اسمبلی میں نہیں رائے ونڈ محل میں ایسی حرکتیں ہو سکیں گی