باجوڑ(نمائندہ خصوصی )پاک فوج کی جانب سے ضلع باجوڑ میں انسداد منشیا!ت کے حوالے سے مقامی لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے خصوصی آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا۔مہم کے تحت آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نوجوانوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انسداد منشیا! ت کے حوالے سے نعرے درج تھے۔س موقع پر علاقہ مشران اور نوجوانوں نے منشیا! ت کے استعمال سے صحت پر مضر اثرات اور معاشرے کو غیر مستحکم کرنے میں اس کے کردار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔۔منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے دوران مقامی لوگوں نے منشیا! ت کی لع- نت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا عزم بھی کیا۔