پشاور( بیورو رپورٹ )خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کودو ، دو مخصوص نشستیں مل گئیں،،،صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں میں پیپلز پارٹی کو ایک نشست مل گئی،، سنی اتحاد کونسل کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا،اعلامیہ کے مطابق جے یوآئی کی ریحانہ اسماعیل اور عاصمہ عالم مخصوص نشستوں پر رکن اسمبلی منتخب ہو گئی،،، مسلم لیگ نون سے صوبیہ شاہداور شہلا بانو مخصوص نشستوں پر منتخب ہو گئی،، پاکستان پیپلز پارٹی سے نیلوفر بابر مخصوص نشست پر رکن خیبرپختونخوا اسمبلی بن گئیں۔