راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی)بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 7 مہینے ہوگئے، ایک باربھی ڈاکٹرکے پاس نہیں گیا، جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ جیل میں ڈاکٹرز موجود ہیں، آپ چیک اپ کروالیں۔عمران خان کا کہنا تھا 70 سال کی عمر میں دانت کا چیک اپ کروانا ہے، جیل کا ڈاکٹر میرے دانت ہی نہ نکال دے، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ درخواست دے دیں اس پر مناسب حکم سناتے ہیں