اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے پہلے مرحلے میں 80 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھانے کرنے کی منظوری دے دی،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےمیں اہم پیش رفت کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے پہلے مرحلے میں 80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانےکرنے کی منظوری دیدی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اپنی سرزمین پر80 کلومیٹرکی پائپ لائن بچھائے گا، پائپ لائن ایرانی سرحد سے گوادر تک بچھائی جائے گی۔80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کے لیے ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا اور اس پر 15کروڑ80 لاکھ ڈالر کیلاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق منصوبےکیلیے فنڈزجی آئی ڈی سی سےفراہم کیے جائیں گے۔