کوئٹہ( نمائندہ خصوصی) بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اخترافغان کو سپریم کورٹ لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق 23 فروری کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس نعیم اخترافغان کی تقرری پرغورہوگا۔ذرائع نے کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم اخترافغان کوبطورسپریم کورٹ جج نامزد کیا۔ذرائع نے بتایاکہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کےنئےچیف جسٹس کی تقرری پربھی غورہوگا۔سپریم کورٹ میں اس وقت 3 ججزکی نشستیں خالی ہیں اور 14 ججزفرائض سرانجام دے رہے ہیں۔