کراچی(نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں شیشہ اور الیکٹرک سگریٹ کے کھلے عام استعمال پر پابندی عائد کردی ۔ محکمہ صحت سندھ نے سگریٹ نوشی کی روک تھام کے حوالے سے قائم آرڈیننس 2002 کے تحت شیشہ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی عائد کی ہےمحکمہ صحت سندھ نے احکامات پر فوری عملدرآمد کے لیے کمشنر کراچی، حیدرآباد، میر پورخاص، سکھر اور لاڑکانہ کو خط ارسال کردیا ہے۔صوبے کے تمام عوامی مقامات ریسٹورنٹ، پارکس،کیفے اور پکنک پوائنٹس پر شیشہ اور الیکٹرک سگریٹ کا استعمال پر ممنوع ہے