اسلام آباد ( بیورو رپورٹ) سوشل میڈیا پر انتخابات متنازعہ بنانے کی مذموم مہم چلانے والوں کیخلاف تحقیقات کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری سے 5رکنی اعلی سطحیٰ جے آئی ٹی کمیٹی قائم کر دی گئی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی سمیت گریڈ 20 کے پی ٹی آے اور نادرا کے افسران بھی شامل
تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منطوری
سرکاری افسران کیخلاف پراپیگنڈا آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہے۔مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے اور دباو ڈال کر وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ۔حکومت کا موقف کے مطابق جے آئی ٹی ملزمان کا تعین کرکے مقدمات کا انددراج اور مستقبل میں سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی ۔