کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل اسلامک اکنامک فورم (NIEF)کے زیر اہتمام سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور دارالعلوم میمن کے اشتراک سے دوسری ایک روزہ کانفرنس بدھ 21 فروری کو صبح 9 بجے تا سہ پہر 3 بجے ہوٹل موون پک میں منعقد ہوگی۔اس سال کانفرنس کا موضوع ’’پاکستانی معیشت کی اسلامائزیشن ، روڈ میپ کی تیاری ‘‘ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور آئی جی سندھ پولیس رفعت مختار مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ مقررین میں ’’نیف ‘‘کے پیٹرن انچیف مفتی منیب الرحمٰن،سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی چیئرمین اور کانفرنس کے کنوینر مولانا بشیر فاروقی، دارلعلوم میمن کے سربراہ مفتی ڈاکٹر عمران شامی،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او فرخ خان،سینئر صحافی اوریا مقبول جان،سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، عارف حبیب،عقیل کریم ڈھیڈی کے علاوہ دیگر ماہرین معیشت و اقتصادی امور شامل ہیں۔کانفرنس کا مقصدپاکستان میں اسلامک بینک کی جانب عالمی تحریک کا آغاز کرنا ہے۔