بدین.( نمائندہ خصوصی )عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے کی جانب سے 26 فروری کو بدین میں دھرنا دینے کا اعلان پیر صاحب پاگارو سمیت جی ڈی اے اور دیگر سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت دھرنے میں شرکت کرے گی .جی ڈی اے کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے سلسلہ میں جی ڈی اے کی جانب سے 26 فروری کو بدین میں دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے . بدین میں جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سربراہی میں 26 فروری کو اعلانیہ دئیے جانے والے احتجاجی دھرنے میں پیر صاحب پاگارو ، پیر صاحب یونس سائیں ، ایازلطیف پلیجو ، ڈاکٹر صفدر عباسی ، سنیٹر راحیلہ منگسی ، سمیت دیگر سیاسی جماعتوں مرکزی قیادت بھی دھرنے میں شرکت کرے گی . دھرنے کے اعلان کے بعد جی ڈی اے رہنماؤں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار کی جانب سے مقامی جی ڈی اے رہنماؤں اور کارکنوں کو دھرنے کی تیاریوں کی ہدایت دیتے ہوئے دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی رابطوں کا آغاز کر دیا ہے .