اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کہتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے دھاندلی الزامات کی آزادانہ تحقیقات ممکن نہیں ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رہنما تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اٹک جیل میں ملاقات ہوئی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کریں۔اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ فارم 45 کے مطابق اگر مستند نتائج سامنے آئیں تو ثابت ہو گا کہ پی ٹی آئی کو 180 نشستیں ملی ہیں