اسلام آباد ( کامرس رپورٹر)یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین نے ملک بھر کے اسٹورز کا شٹر ڈاون کرنے کی دھمکی دے دی۔ یونین سیکرٹری جنرل سید عارف شاہ نے کہاکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز ملازمین کے جائیز حقوق نہیں دے رہے ، عدالتوں کے واضع احکامات کے باوجود ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہیں کیا جا رہا ،مہنگائی کے باوجود بورڈ نے 2021 اور 2022 کے ڈی آر اے الاونس کی منظوری نہیں دی۔
عارف شاہ نے کہاکہ کم از کم اجرت 25 ہزار کے اعلان پر بھی تاحال عمل نہیں ہوا ، وزیر اعظم یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں ،اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاجا ملک بھر کے اسٹورز کی تالہ بند کرنے پر مجبور ہوں گے ۔سید عارف شاہ مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق تمام یونینز مل کر عید کے بعد احتجاج کی تاریخ کا اعلان کریں گے ،