تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے زیادہ تر مسائل پیپلز پارٹی حل کر سکتی ہے اور پیپلز پارٹی ان کے مسائل حل کرنے پر رضامند ہوکر تمام مطالبات مان لیتی ہے تو ایم کیو ایم کو اپوزیشن کا ساتھ دیکر تحریک عدم اعتماد میں ںووٹ دینے جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایم کیو ایم کو کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں کیونکہ اس وقت تو تحریک انصاف خود اندرونی انتشار کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئینی و قانونی طریقے سے تو عمران خان اب پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اسی لئے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔