اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہماری خواہش تھی کہ پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ بنے۔نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو دوران ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہمیں سادہ اکثریت نہیں ملی توبہتر ہے سب مل کر ساتھ چلیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں چل رہے ہیں، ہماری خواہش تھی کہ پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ بنے۔دوران پروگرام پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ ہماری سیٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا، کیا ڈاکوؤں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔