اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق یکم جولائی 2022ءسے پنشن میں 15فیصد اضافے کا اطلاق ہوگا ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم اپریل 2022ءسے پنشن میں 10فیصد اضافے کا اطلاق ہوگا ،پنشن میں اضافے کا اطلاق وفاق کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کیلئے ہوگا ، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ملازمین پر بھی اطلاق ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں 15فیصد اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022 کے بعد ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کیلئے بھی ہوگا ، یکم جولائی 2022 کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین 2016ءسے 2021ء تک پنشن میں اضافے کے حقدار نہیں ہوں گے ۔