کراچی(نمائندہ خصوصی)دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف 23فروری بروز جمعہ بعد نماز جمعہ الیکشن کمیشن کراچی کے باہر احتجاج کیا جاۓ گاپاکستان تحریک انصاف جن جماعتوں سے اتحاد کررہی ہے ہم گہری نظر سے دیکھ رہے ہیںالیکشن میں دھاندلی کے تمام تر رکارڈ ٹوٹ گئے اگر اس طرح الیکشن کروانے تھے تو عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو کیوں ضائع کیا گیا پہلے ہی پاکستان کی معیشت کمزور ہے پاکستان تحریک انصاف ایسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہی کیوں کرتی ہے جن کے خلاف بیرونی ایجنٹ ہونے کے ثبوت موجود ہیں بیرونی ایجنڈوں پر کام کرنے کے شواہد موجود ہیں ہم اس اتحاد کو بڑی گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں مرکزی ترجمان اشرف میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف 23فروری بروز جمع بعد نماز جمع الیکشن کمیشن کراچی کے باہر احتجاج کیا جائے گا مزید انکا کہنا تھا اگر ہماری بات کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو اس احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک میں ہوگا جھنگ میں شیخ وقاص اکرم جو کہ جعلی ڈگری ہولڈر ہے ان کو پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹ دے کر ثابت کر دیا کہ ان کے پاس پڑھے لکھے لوگ موجود نہیں ہیں کراچی کے ایک اہم حلقے NA:230 سے اغا رفیع اللہ کو پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹکٹ جاری کیا یہ کس کیٹگری کے لوگ ہیں جو اپنے ووٹرز کو کتنی اہمیت دیتے ہیں عوام جانتی ہے اس طرح کے لوگ اسمبلیوں میں جا کر کیا ملک کے استحکام اور اسلامی قانون کے نفاذ کی بات کریں گے کیا عوام کا نمائندہ بنیں گے جنہوں نے عوام کے بجائے اپنے بینک اکاؤنٹ بھرنے پر فوکس رکھتے ہیں پاکستان راہ حق پارٹی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام کی بالادستی اور ملک پاکستان کے استحکام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ہم تمام ان جماعتوں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں جو دھاندلی کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اس میں ہم کسی کو اسلام کے خلاف یا پاکستان کے استحکام کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے الیکشن کمیشن سے یہ مطالبہ کرتے ہیں ان الیکشنز کو کلعدم قرار دے کر از سرنو الیکشن کرواۓ جائیں 25 فروری بروز اتوار مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں مزید اہم فیصلے متوقع ہیں