اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ساتھ فہرست کا تبادلہ کیا۔ ترجمان کے مطابق682 بھارتی پاکستان میں قید ہیں ،بھارتی قیدیوں میں 49سویلین اور 633ماہی گیر شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق بھارت میں 461پاکستانی قید ہیں، 345سویلن اور 116ماہی گیر شامل ہیں ،بھارتی حکومت نے پاکستانی ھائی کمیشن دہلی کے ساتھ فہرست کا تبادلہ کیا۔