کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر، کوچ، چیف سیکٹر اور اداکار محسن حسن خان کو آرٹس کونسل کراچی میں منقعدہ تقریب ٹریبوٹ ٹو محسن حسن خان میں نگران صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا اس موقع پر محسن حسن خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری پہچان کرکٹ ہے مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں فلموں میں کام کرنے کی ایسی کوئی خواہش نہیں تھی اور نہ پلاننگ بس کچھ صورتحال ایسی بن گئی جس شعبے میں بھی کام کیا پوری محنت لگن اور جوش کے ساتھ کیا عوامی سطح پر جو مقبولیت اور پیار ملا اس کے لئے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں محسن حسن خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ہر شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ہر پاکستانی کے نام کے ساتھ لفظ پاکستان جوڑا ہوا ہے دنیا میں جہاں بھی جائیں یہ یاد رکھیں کہ آپ کے ساتھ پاکستان کا نام جوڑا ہوا ہے اس نام کی حرمت کا خیال رکھنا ضروری ہے میں آئر فورس میں جانا چاہتا تھا اور اس کی تیاری بھی کر لی تھی مگر اس دوران کرکٹ ٹیم میں منتخب ہوگیا میرے والد نے مجھے کرکٹ میں بہت سپورٹ کیا ملک کی خدمت کرنے ہے تو کسی بھی شعبے میں کی جاسکتی ہے اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے کہا کہ محسن حسن خان ہمارے ملک کا فخر ہیں بہت عہدہ کرکٹ کھیلی فلموں میں گئے وہاں بھی بہترین پرفارمنس دی جتنا بھی کام کیا وہ شاندار کیا محسن حسن خان کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا چاہئے آرٹس کونسل کراچی آف پاکستان کی جانب سے ان کی آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں مذکورہ تقریب میں کمپیرنگ کے فرایض نعمان خان نے خوش اسلوبی سے ادا کیے معروف شوبز شخصیات ایم افراہیم، ایاز خان، ٹیپو، امجد رانا، ستارہ زیدی، سنی لودھی کی جانب سے محسن حسن خان کو لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی گئی تقریب میں موجود فنکاروں اور گلوکاروں نے محسن حسن خان کی فلموں کے گیت گائے جبکہ محسن حسن خان کی ٹیسٹ میچوں میں بنائی گئی ڈبل سنچری اور سنچریوں کی جهلكياں اور فلموں میں ان پر پکچرائز سپر ہٹ گیتوں کو دکھایا گیا جیسے بی حد پسند کیا گیا