اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نگران حکومت کا عوام پرایک اور پٹرول بم گرانے کا فیصلہ لیا ہے یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد اب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔
نگران حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 16 فروری سے ہوگا۔ پیٹرول کی قیمت میں بھی 80 پیسے فی لیٹر کا معمولی اضافہ دیکھا جاسکتا ہے –