لاہور(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا۔مسلم لیگ (ن) کو امید ہے کہ نمبر گیم کی برتری حاصل کر کے وہ مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بنوانے میں کامیاب ہوجائے گی۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 131 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کی تعداد 140 ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاق میں تو مسلم لیگ ن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے تاہم پنجاب کے حوالے سے پیپلزپارٹی نے کوئی پالیسی بیان جاری نہیں کیا۔