کراچی( نمائندہ خصوصی )طاقت کا توازن برقرار نہیں رکھا گیا جماعت اسلامی سمیت کئی پارٹیوں کے فام 45 جعلی ہیں طاقت کا توازن برقرار نہیں رکھا گیا اور جہاں طاقت کا توازن خراب ہو وہاں مسائل جنم لیتے ہیں یہ بات پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی ترجمان سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے اپنےاتحادی اہلسنت والجماعت اور سنی رابطہ کونسل کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس تقریباً فارم 45 جعلی ہیں ہمارے پاس موجود فارم 45 سے ان کے فارم 45 مماثلت نہیں رکھتے انھوں نے اپنے ووٹ بڑھانے کے لیے یہ تعداد شو کی ہے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کی اسٹیک ہولڈر بننا چاہتی ہے حالانکہ وہ بلدیاتی پارٹی ہے وہ بھی ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے ان کو کچھ بلدیاتی نمائندگی مل جاتی ہے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لئے منشور کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کے پاس نہیں ہے پاکستان راہ حق پارٹی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لئے مضبوط بنیادوں پر موقف اور منشور رکھتی ہے انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں ہماری منزل بہت قریب ہے ملک بھر دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں ہمارے ووٹوں کو کم کیا گیا ہے جبکہ کاوٹنگ اور ری کاوٹنگ کا اصول ہی ختم کر دیا گیا ہے ہم اس پر اپنا احتجاج کریں گے اور احتجاج جاری رہے گا جلد ہی الیکشن کمیشن کا اور ان جعلی اسمبلیوں کا گھیراؤ کریں گے کارکنان تیاری کریں ہم کال دینے کے لیے فائنل راؤنڈ میں داخل ہو رہے ہیں