لاہور(نمائندہ خصوصی )استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے چیئرمین جہانگیر ترین نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں انکا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔جہانگیر خان ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے اراکین کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے انتخابات میں حمایت کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کامیابی پر اپنے مخالفین کو مبارک باد دیتا ہوں۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے الیکشن 2024 میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے حصہ لیا اور وہ دونوں میں ہی شکست کھاگئے۔ این اے 149 ملتان 2 سے انہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر ڈوگر سے شکست ہوئی۔ حلقہ این اے 155 لودھراں 2 سے انہیں مسلم لیگ (ن) کے صدیق خان بلوچ نے واضح مارجن سے شکست دی۔