کراچی( بیورو رپورٹ)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دے۔انھوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں کل انتخابی نتائج چیلنج کریں گے کیونکہ الیکشن کمیشن پہلے سے لکھے ہوئے نتائج پڑھ کر سنا رہا ہے