کراچی (نمائندہ خصوصی)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کی ایمرجنسی میں آگ لگنے سے سات افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔عمارت میں دھواں بھرجانے سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔بی ڈی ایس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر ایمرجنسی روم میں شارٹ سرکٹ ہوا جس سے آگ لگی اور پھر کمرے میں فریج کا کمپریسر پھٹا –