کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد سے بڑھ گئی، قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹو میں ملک بھر میں ملک بھر میں 17600 سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے اور کرونا کے مزید 694 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ کراچی میں مثبت کیسوں کی شرح 19 فی صد سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ادارہ صحت کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کررونا کے407 نئے کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، اسلام آباد میں کرونا کیسز کی شرح تقریبا 3 فیصد ہے اور یہاں 42 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔قومی ادارہ صحت نے بتایا کہ راولپنڈی میں کررونا کے 15 نئےکیس رپورٹ ہوئے ہیں اور شہر میں کیسز کی شرح تقریبا دو فیصد ہو گئی ہے، اسی طرح لاہور میں 87 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق نوشہرہ میں کیسز کی شرح 7 فیصد سے زائد ہے اور یہاں 3 نئے مثبت کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں، میرپور اور ایبٹ آباد میں 2،2 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور کیسز کی شرح 4 فیصد سے زائد ہے، مردان میں کرونا کے5 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح تقریبا 4 فیصد ہوگئی ہے۔کوئٹہ میں کورونا کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح تقریبا 3 فیصد ہے، فیصل آباد میں 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح ڈھائی فیصد سے زائد ہے، جب کہ پشاور میں 13 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور شہر میں مثبت کیسز کی شرح دو فیصد سے زیادہ ہے۔صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں فی الحال پابندیوں کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط کریں اور عوامی مقامات پر ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔وزیراطلاعات نے بتایا کہ اسپتالوں میں کورونا وارڈزکو فعال کردیا گیا ہے، عوام سے ویکسین کرانے کی اپیل ہے، اور جو لوگ ویکسین کراچکے ہیں وہ بوسٹرڈوزلگوائیں۔