ابوظہبی (نمائندہ خصوصی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے۔ بھارتی وزیراعظم سرکاری دورے پر منگل کو ابوظہبی پہنچیں گے۔مندر کے لیے 13.5 ایکڑ زمین صدر محمد بن زید النہیان نے بطور تحفہ دی تھی۔واضح رہے کہ مندر کی تعمیر میں استعمال ہونے والے سینکڑوں ٹن پتھروں کو بھارت میں ماہر کاریگروں نے تراشا تھا اور پھر انھیں متحدہ عرب امارات لاکر جوڑا گیا