کراچی ( رپورٹ:آغاخالد)چینل 5 کے سی او اور کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر خالد آرئیں کی جانب سے قومی اخبار کے چیف ایڈیٹر اسد شاکر اور ایگزکٹو ایڈیٹر فہد شاکر کے اعزاز میں ہفتہ 10 فروری24 کی شب اپنے بنگلے پر عشائیہ دیاگیا جس میں بلڈر احمدعلی اور چینل کے ڈائرکٹر نیوز نے بھی بطور خاص شرکت کی اس موقع پر خالد آرائیں نے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے چینل کی کراچی سے نشریات رمضان المبارک میں شروع کرنے کی خوش خبری سنائی اور بتایاکہ اس سلسلہ میں ابتدائی ضروری تقرریاں کرلی گئی ہیں چینل کے لئے 2 اینکرز سے بھی معاملات طے پاچکے ہیں جبکہ دیگر عملے کی بھرتیاں جاری ہیں انہوں نے اس عزم کااظہارکیاکہ چینل 5 کو پیشہ ورانہ انداز میں چلایا جائے گا اور یہ خالصتا نیوز چینل ہوگا جہاں خبروں کو اس کے معیار پر پرکھا جائےگا یہ کسی سیاسی جماعت،طبقے یامذہبی تنظیم کا ترجمان ہوگا نہ کسی کو نشانے پر رکھاجائے گا تاہم اس کا بنیادی لوگو بدعنوانی کے خلاف جہاد اور معاشرہ کی مثبت تعمیر میں ملکی اداروں کی مدد کرنا ہوگا انہوں نے اس موقع پر معزز مہمانوں کو بتایاکہ چینل کے دفتر کے لئے کورنگی روڈ پر بلڈنگ کا انتخاب کرکے اس میں چینل کی ضروریات کومدنظر رکھتے ہوے تزین وآرائش جاری ہے اور امکان غالب ہے کہ یہ تمام ضروری امور رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کرلئے جائیں گے بعد ازاں انشاَاللہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں اگر کوئی بڑی مشکل نہ کھڑی ہوئی تو کراچی سے نشریات کاباقاعدہ آغاز کردیاجائےگا-