ٹوبہ ٹیک سنگھ(نمائندہ خصوصی)ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں میں سے 2پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواراسامہ حمزہ اور ریاض فتیانہ، ایک پر مسلم لیگ(ن) کے محمد جنید انوار چوہدری جبکہ صوبائی اسمبلی کی چھ میں سے پانچ نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواران چوہدری اسد زماں چیمہ،چوہدری احسن احسان گجر،سردار خاور شیر خاں گادھی،آشفہ ریاض اور سونیا علی رضا جبکہ ایک نشست پر مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر چوہدری امجد علی جاوید کامیاب ہوگئے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105(گوجرہ) سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواراسامہ حمزہ 1لاکھ 38ہزار 194ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ(ن) کے چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے 1لاکھ 7ہزار 840ووٹ حاصل کئے،اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106(ٹوبہ ٹیک سنگھ)میں مسلم لیگ(ن) کے محمد جنید انوار چوہدری 1لاکھ 37ہزار 629ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے،اور ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد نواز سدھرآئچ نے 1لاکھ 36ہزار 924ووٹ حاصل کئے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 107(کمالیہ) سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریاض خاں فتیانہ 1لاکھ 28ہزار 870ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے،جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ(ن) کے چوہدری اسد الرحمن نے 95ہزار 575ووٹ حاصل کئے،اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 119(گوجرہ) سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری اسد زماں چیمہ 78ہزار 105ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،اور ان کے مد مقابل مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری عقبہ علی وڑائچ نے 52ہزار 731ووٹ حاصل کئے،پی پی 120(گوجرہ)سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری احسن احسان گجر 56ہزار 490ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور ان کے مدمقابل آزاد امیدوار فوزیہ خالد چوہدری نے 24ہزار 547ووٹ حاصل کئے،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 121(ٹوبہ ٹیک سنگھ)سے مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر چوہدری امجد علی جاوید 58ہزار 432ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے،اور ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سعید احمد سعید ی نے 58ہزار 383ووٹ حاصل کئے،پی پی 122(رجانہ)سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار خاور احمد خاں گادھی 71ہزار 414ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے اور ان کے مدمقابل مسلم لیگ(ن) کے سردار ایوب خاں گادھی نے 69ہزار 687ووٹ حاصل کئے،پی پی 123(کمالیہ) سے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار آشفہ ریاض 51ہزار 219ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں اور ان کے مدمقابل آزاد امیدوار شاہد اقبال گجر نے 33ہزار 24ووٹ حاصل کئے،پی پی 124(پیر محل) سے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سونیا علی رضا 62ہزار 62ووٹ لیکر کامیاب ہوگئی،اور ان کے مدمقابل مسلم لیگ(ن) کے قطب علی شاہ نے 55ہزار 930ووٹ حاصل کئے۔