کراچی( بیورو رپورٹ )پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے کہا کہ اس الیکشن کے نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہیں احتجاج کا حق رکھتے ہیں اور کرتے رہیں گے انھوں نے کہا کہ سیٹیں ایسے دی گئیں جیسے خیرات دی گئی ہو خیرات میں اگر کسی کو سیٹیں مل بھی گیئں ہیں تو ان کو جشن کے بجائے ماتم کرنا چاہیے کہ ان کو عوام نے مسترد کر دیا ہے خیراتی اب باراتی بن گئے ہیں انھوں نے مزید کہا سیٹیں اس طرح دی گئیں ہیں جیسے بچوں میں ٹافیاں تقسیم کردیں گئیں ہوں اسیے لوگ ملک کے لئے فیصلے کی صلاحیت نہیں رکھتے اس لئے ان کے فیصلوں کی کوئ اہمیت نہیں ہو گی انھوں نے این اے 235 کے نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رات 3 بجے ہم ایم کیو ایم سے زیادہ نمبر پر تھے اس حلقے میں فائرنگ کر کے لوگوں کو حراساں کیا گیا کئی پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 نہیں دیا گیا اور جتنا رزلٹ دیا گیا تھا اس کی رددی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا اور نیا رزلٹ بنایا گیا پاکستان راہ حق پارٹی اس رزلٹ کو اور اس الیکشن کو یکسر مسترد کرتی ہے اور اپنا احتجاج کا حق رکھتی ہے