کراچی( بیورو رپورٹ ) کراچی میں جاپان قونصل خانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) میوزیم میں جاپان کلچرل ویک کا انعقاد کیا گیا۔ جاپانی ثقافت کی نمائش میں جاپانی خطاطی، انڈیگو ڈائی کی ورکشاپس سمیت متعدد سرگرمیاں پیش کی گئیں جن میں مٹی کے برتن سازی، اور اوریگامی، بونسائی سازی اور جاپانی روایتی مارشل آرٹ کینڈو کے مظاہرے شامل تھے کلچرل ویک میں جاپانی قونصل خانہ نے ہر شعبہ کے ماہرین کو مدعو کیا جنہوں نے جاپانی روایتی ثقافتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات اور دیگر شرکا کر تربیت فراہم کی اور لیکچرز دئے۔ کلچرل ویک میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور قونصل خانے کے عملے نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ثقافتی تبادلے کیے، جاپان کلچرل ویک نے مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے شرکائ میں جاپانی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنی طرف متوجہ کیا اس موقع پر جاپانی قونصل جنرل نے مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرکے جاپانی ثقافت کو فروغ دینے اور جاپان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم کیا۔