اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پنجاب میں ن لیگ کو بڑا دھچکا، رانا ثناء اللّٰہ قومی اسمبلی کی نشست ہار گئےقومی اسمبلی کے حلقے این اے 100 پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 100 فیصل آباد 6 پر رانا ثناء اللّٰہ کو اُن کے حریف ڈاکٹر نثار جٹ نے 19 ہزار 593 ووٹ سے شکست دی ہے۔قومی اسمبلی کے اس حلقے سے کامیاب امیدوار نثار جٹ نے 1 لاکھ 31 ہزار 996 ووٹ لیے جبکہ رانا ثناء اللّٰہ نے 1لاکھ 12ہزار 403 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔