لاڑکانہ( رپورٹ محمد عاشق پٹھان) لاڑکانہ کی دو قومی اور چار صوبائی حلقوں پر تمام نشستوں پر پیپلز پارٹی امیدوارواں نے میدان مار لیا ہے، اس ضمن میں متعلقہ رٹرننگ افسران کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 کے تمام 377 پولنگ اسٹیشنز سے 135112 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں ان کے مدمقابل جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا راشد محمود سومرو 35311 ووٹ لے سکے ہیں، این اے 195 پر پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار نذیر احمد بگھیو نے تمام 358 پولنگ سٹیشنوں سے 133,830 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل جے ڈی اے کے امیدوار ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے 48,893 ووٹ حاصل کیے ہیں، پی ایس 10 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار فریال تالپور نے تمام 203 پولنگ اسٹیشنز سے 85917 ووٹ حاصل کیے ہیں، جبکہ ان کے مدمقابل جمعیت علماء اسلامکے امیدوار کفایت اللہ سومرو نے 18475 ووٹ حاصل کیے ہیں، پی ایس 11 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل احمد سومرو نے تمام 174 پولنگ سٹیشنوں سے 41158 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل جے ڈی اے کے امیدوار کاظم علی عباسی نے 20807 ووٹ حاصل کیے ہیں، پی ایس 12 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سہیل انور سیال نے تمام 168 پولنگ سٹیشنوں سے 54077 ووٹ حاصل کیے ہیں، ان کے مدمقابل جے ڈی اے کے امیدوار معظم علی خان عباسی نے 31850 ووٹ حاصل کیے ہیں، پی ایس 13 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی امیدوار عادل الطاف انڑ نے تمام 190 پولنگ سٹیشنوں سے 89662 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں جے یو آئی امیدار نصیر بھٹو نے 4028 ووٹ حاصل کیے ہیں۔