اسلام آباد،لاہور،کراچی، پشاور،کوئٹہ(نمائندگان۔مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن 2024صبح 8 بجے سےشام 5 بجے تک پولنگ ہونےکے مکمل ہوگئے ہیں جبکہ اب پورے ملک میں گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔پاکستان کے کروڑوں شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی 16ویں قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اپنے اپنے نمائندگان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ یہ عمل شام پانچ بجے ختم ہو جانے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور انتخابی نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ، خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ سمیت پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 226 رحیم یار خان میں انتخابات ملتوی ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابقپاکستان کی تاریخ کے 12ویں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہےوفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے موبائل سروس معطل کر دی گئی ہےچیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ موبائل سروس کی بندش سے نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی نے موبائل سروس فوری بحال کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے جبکہ تحریک انصاف نے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ توسیع کا مطالبہ کیا ہےچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کو موبائل سروس بحال کرنے کی درخواست نہیں کرے گا دریں اثنا بلوچستان کے ضلع خاران میں لیویز کی گاڑی کےقریب دھماکا ہوا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاران دھماکے کے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔لاہور سے نمائندہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے خیال میں پاکستان میں آج ہونے والے عام انتخابات ’مکمل طور پر شفاف‘ ہیں