کراچی ( رپورٹ مرتضی کے زلفی) عام انتخابات کے موقع پر کراچی میں دوہری بھتہ خوری جاری ہے ایک جانب بلڈنگ کنٹرول کا انچارج ڈیمالیشن ریحان الائچی تو دوسری جانب لیاری گینگ وار بلڈرز اور ٹھیکداروں سے بھتہ مانگ رہا ہے باخبر زرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد اسحاق کھوڑو کی سرپرستی میں ان کے لاڈلے ڈیمالیشن انچارج ریحان الائچی نے پی ای سی ایچ سوسائٹی، کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی، ملیر اور ناظم آباد کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے حامل پلاٹ نمبر 2 سروے نمبر جی 55 کی تقریبا” 30 سال پرانی دکانوں کو سربمہر کیا گیا اور سیل کھول دی گئی یاد رہے ک کسی بھی پلاٹ، دکان، گودام، فلیٹ یا پروجیکٹ کی سیل کھولنے کا اختیار ڈی جی کے پاس ہے جبکہ اس سے قبل ملیر کے علاقے میں 9 شادی ہال/ بینکویٹ جو سیل کئے گئے تھے ان کی سیل بھی کھولی جاچکی ہیں اور ماڈل کالونی میں منہدم کی جانے والی چھ غیر قانونی تعمیرات جنہیں منہدم کر دیا گیا تھا وہ دوبارہ تعمیر ہو رہی ہیں زرائع نے بتایا ک ماڈل بینکویٹ کی دوبارہ انہدامی کارروائی کے لئے پولیس کی مدد سے ٹیم تیار کی گئی لیکن بھاری لین دین کے بعد کارروائی نہیں کی گئی زرائع نے بتایا ک ناظم آباد نمبر ایک کے پلاٹ نمبر ون ای 9/8، پلاٹ نمبر ون ای 1/8 اور پلاٹ نمبر ون ایف 3/1 بھتہ وصولی کے بعد کارروائی نہیں کی گئی اسی طرح کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی بلاک 6 پلاٹ نمبر B-256 اور اسی سوسائٹی کے بلاک 5 پلاٹ نمبر B-23 کی غیرقانونی تعمیرات سے بھتہ وصولی کے بعد انہدامی کارروائی نہیں کی گئی زرائع نے بتایا کہ پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 2 پلاٹ نمبر 32 ڈی پر ہونے والی انہدامی کارروائی اچانک رکوائی گئی اور بھاری بھتہ وصولی کے بعد ڈیمالیشن ٹیم کو واپس بلا لیا گیا یہ کام بھی ڈی کے لاڈلے ڈیمالیشن انچارج ریحان الائچی نے رکوا کر ٹھیکدارمافیا سے بھاری بھتہ وصول کیا زرائع کا کہنا ہے ک ایک جانب ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی براہ راست سرپرستی میں مختلف علاقوں میں سرکار کے نام پر بھتہ وصولی جاری ہے تو دوسری جانب لیاری گینگ وار کے نام سے ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ساوتھ کے علاقوں میں مختلف بلڈرز اور ٹھیکداروں سے گینگ وار کے بہادر عرف پی ایم ٹی بھتہ مانگ رہا ہے عدم ادائیگی کی صورت میں بیوی اور بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر فی پروجیکٹ 2 کروڈ روپے بھتہ طلب کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے جمشید روڈ اور گارڈن سے لے کر اولڈ ایریا تک بلڈرز اور ٹھیکدار مافیا شدید خوف میں مبتلا ہیں اپنا کام بند کر دیا ہے اور خود منظر عام سے غائب ہیں مذکورہ خبر کے حوالے سے نمائندہ نئی بات نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو سے ان کا موقف جاننے کے لئیے انہیں واٹس اپ پیغام بھیجا لیکن کوئی جواب نہیں آیا