دادو(مانٹیرنگ ڈیسک)الیکشن ڈیوٹی پر مامور 200 سرکاری ملازمین غائب ہوگئے، ان کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے۔ڈی آر او کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والوں میں پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران سمیت دیگرشامل ہیں.فیاض راہوجو نے بتایا کہ دادو میں ڈیوٹی سےغائب ہونے والے 200 سرکاری ملازمین کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں